بھارت،سکول ملازم کی11 سالہ طالبہ سے واش روم میں زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں سکول کے ملازم نے 11 سالہ طالبہ کو واش روم میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پانچویں کلاس کی طالبہ چھٹی کے بعد گھر جانے کے لئے ذرا تاخیر سے کلاس سے نکلی تو 40 سالہ درندہ صفت سکول ملازم اسے گھسیٹ کر واش روم لے گیا۔منگیش نامی شخص نے واش روم میں طالبہ کو ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیا۔ لڑکی کو فوری طور پر زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔ متاثرہ طالبہ کے والدین نے منگیش کے خلاف تھانے میں مقدمہ دائر کردیا لیکن اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت عوام کی کمائی بینکوں کے ذریعے لوٹ لے رہی ہے، کانگریس