(24نیوز)پیر گرما گرم سیاست کے حوالے سے اہم ترین دن رہا۔بنی گالہ میں عمران خان اور پرویز الٰہی کی ہونیوالی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی جس سے حکومت کو سکھ کا سانس ملا اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوتی نظر آرہی ہے لیکن جہاں اس ملاقات سے حکومت کو فائدہ ہوا وہاں ق لیگ میں تقسیم پیدا ہو گئی۔
وفاقی وزارت چھوڑنے والے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ میں ایک ہزار فیصد عمران کے خلاف ووٹ دونگا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ عمران کا ساتھ دوں۔ عمران خان نے بہت وقت ضائع کر دیا ہے۔میں نے چودھری شجاعت کی اجازت سے استعفا دیا۔چودھری پرویز الٰہی میرے محسن ہیں میں ان کے ساتھ ہوں۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اس وقت اکیلا ہو ں باقی ارکان کی اپنی مرضی ہے۔میں اپنی غریب عوام کے ساتھ ہو ں عمران کے نہیں۔