(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور ،جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر بارہ بجے ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔تمام سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر بارہ بجے ہوگی۔اس کے علاوہ ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے لگے گا، چھٹی 4 بجے ہوا کرے گی۔اوقات کار میں تبدیلی کا حتمی نوٹیفکیشن محکمہ تعلیم پنجاب کا سکول ایجوکیشن ونگ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کی تجویز سامنے آئی تھی۔تجویز میں بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگائے جانے اورچھٹی ساڑھے بارہ بجے کرنے پر غور کیا گیا۔ گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بڑا بریک تھرو۔۔چودھری پرویز الٰہی کی بنی گالہ میں وزیر اعظم سے اہم ملاقات