متحدہ اپوزیشن کا اجلاس۔ زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ نے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شریک ہوئے ۔ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی اور اس دوران آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا اس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب، آپ رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ پکارکے ایوان کو ڈرا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی بات پرمتحدہ اپوزیشن کےاجلاس میں قہقہے لگے اور ارکان نے تالیاں بھی بجائیں۔