شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز  کا کامیاب آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

Mar 28, 2022 | 21:23:PM
شمالی, وزیرستان, سیکورٹی, فورسز آپریشن
کیپشن: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز   کا آپریشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر  کے خلاف کامیاب آپریشن۔4 دہشت گرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا ، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں ہلاک ہونیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔  انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے نتیجے میں  ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور  علاقہ مکینوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔