عمران خان ۔خدا کا خوف کرو چلے ہو مریم کا مقابلہ کرنے۔ الوداع کہنے آئے ہیں۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کا امہنگائی مکاﺅ مارچ اسلا م آباد پہنچ گیا ۔جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ہم مولانا صاحب کی قیادت میں آج ہم تمہیں الوداع کہنے آئے ہیں۔ عمران خان نے کل جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کئے،12ٹرینیں چلائیں اور جلسہ کیا۔اتنا بڑا بد تمیر، نوسر باز اور فتنہ نہیں دیکھا ۔خدا کا خوف کرو چلے ہو مریم کا مقابلہ کرنے۔
مریم نے کہا جب بندریاکے پاو¿ں جلنے لگتے ہیں تووہ اپنے بچوں پرپاؤں رکھ دیتی ہے ۔عمران خان کے پا ؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاو¿ں رکھ دیئے، اقتدارکی کشتی ہچکو لے کھانے لگی تووسیم اکرم پلس کودھکادےدیا۔ عمران خان سے بڑا احسان فراموش کبھی نہیں دیکھا ۔اس شخص کے شر سے کوئی نہیں بچا، جو شخص اپنے محسنوں کانہیں وہ عوام کا کیسے ہوسکتاہے؟ اسلام آبادجلسے میں 2گھنٹے عوام کا دماغ کھایا، کھوداپہاڑنکلا چوہا۔
مریم نواز نے کہا کہ جن کے دماغوں پررعونیت بھرجائے ان کا حشرعمران جیسا ہوتا ہے، یہ قوم کا اعتماد کھوچکا ہے، جو شخص 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہارجائے وہ اعتماد کھو چکا، یہ پارلیمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکا، یہ آج اپنی پارٹی کا بھی اعتماد کھوچکا ہے، کیا عمران خان کو اب ملک کی تقدیرکے فیصلے کرنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران سرکاری وسائل کے باوجود پریڈ گراو¿نڈ میں 10 ہزارکا مجمع اکٹھا نہیں کر سکا، عمران خان نے کل جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کیے انہوں نے کہاجن کی صبح، شام گالیوں سے ہوتی ہو ان کا حشر عمران جیسا ہوتا ہے، یہ حشرکی آج ابتدا ہوئی ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔مریم نواز نے کہا کہ کیا اس شخص کو آج پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاو¿س میں بیٹھنے کا حق ہے، کیا ایسے شخص کو ملک کی تقدیرکے فیصلے کرنے کا حق ہے، تم 10لاکھ کا مجمع چھوڑو، 172 ارکان پورے کر کے دکھا دو، میں مولانا فصل الرحمان، شہباز شریف کی منتیں کر لونگی، اس کے اپنے لوگ بھاگ گئے، 172پورے نہیں ہو رہے۔ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ اقتدارکی کشتی ڈھولتے دیکھ کروسیم اکرم پلس کودھکا دے دیا۔ جب بندریا کے پاو¿ں جلتے ہیں تواپنے بچوں پر پاو¿ں رکھ دیئے، عمران خان کے پاو¿ں جلنے لگے تو پاو¿ں عثمان بزدار پر رکھ دیا، لیڈربن کرخود پانی میں چھلانگ لگاتے، وسیم اکرم پلس کوپانی کے اندردھکا دے دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں اپنی زندگی میں کسی کے تو بن جاو¿، عمران خان سے بڑا احسان فراموش نہیں دیکھا، جہانگیرترین، عبدالعلیم کا جہاز استعمال کیا وقت آیا تواس کا بھی نا بنا، جوشخص اپنے محسنوں کا نہیں، کیا وہ قوم کا ہوسکتا ہے؟ اس کی تقریرتواب ویسے کوئی نہیں سنتا۔ تم نے کونسے ایٹمی دھماکے کیے جوعالمی سازش ہوگی؟مریم نواز نے کہا کہ چکما دے کر کہتا تھا اسلام آباد آنا سرپرائز دینا، ایک خط دکھا کر کہتا ہے یہ میرے خلاف سازش ہے، پتا نہیں کون سی سازش ہوئی، اس کے اپنے وزیرداخلہ کو نہیں پتا تھا، کہتا ہے عالمی طاقتیں سازش کررہی ہیں، اس قسم کی مضحکہ خیز کبھی باتیں سنیں؟ اس نے نہیں بتایا میں پڑھ کرخط سناتی ہوں، خفیہ خط میں لکھا تھا مسٹرعمران خان ہم سب خیریت اورآپ بھی خیریت سے ہونگے، عرض ہے ہم آپ کے خلاف ایک عالمی سازش تیار کر رہے ہیں اور ثبوت خود فراہم کر رہے ہیں، تاکہ سند رہے آپ جلسوں میں کاغذ لہرا کر دکھاو¿، یہ خط وزارت خارجہ نہیں جادو ٹونے سے کبوتروں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں۔لیگی نائب صدر نے کہا کہ کہتا ہے میرے خلاف عالمی سازش ہوگئی۔ تم نے کونسی امریکا کی 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا جو تمہارے خلاف سازش ہوتی، تم توہرملک میں کشکول لیکر جاتے ہو، یہ ہے تمہاری خارجہ پالیسی، اگر پاکستان کے خلاف کوئی عالمی سازش ہوئی تو اس سازش کا بڑا آلہ کار عمران خان ہیں، کوئی پاکستان کے لیے اتنا خطرناک نہیں جتنا عمران تم ہو۔ تمہیں عالمی طاقتوں نے کہا تھا 22 کروڑملک کو جادو ٹونے سے چلاو¿، تم توخود دن رات تباہی کر رہے ہو تمہارے خلاف سازش کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نالائقی، نااہلی کیا عالمی سازش تھی؟ دوست ممالک سے تعلقات خراب کر دیئے، کیا عالمی سازش تھی؟ آٹا، چینی، ڈیزل، پٹرول کی قیمتیں بڑھانا کیا عالمی سازش تھی؟، بزدل آدمی تم اپنی ہرناکامی کا الزام دوسروں پرلگاتے ہو، تم میں اتنی جرات نہیں اپنی غلطی کوتسلیم کرو، 4 سال ملک کوترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے بہت ہوتے ہیں، ملک کوتنزلی پرڈالنے کے لیے ایک عمران ہی کافی ہوتا ہے۔ دوسروں کو چور کہتا ہے، اس کی چوری کی ہوشربا داستانیں سامنے آنے والی ہیں، ایل این جی، چینی، آٹا، پٹرول، ادویات سکینڈل میں اے ٹی ایم کو نوازا اور خود کمیشن لیں، کہتا تھا آخری بال تک مقابلہ کروں گا، کل جب سٹینڈ لینے لگا تو یاد آیا نوازشریف نہیں ہوں، اس کو پتا ہے سکینڈل کی فائلیں کھل گئی تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، فارن فنڈنگ کیس کویہ دبا کربیٹھا ہے۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔ https://t.co/aj6k2JFhC9
— PML(N) (@pmln_org) March 28, 2022