(24 نیوز) حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد متحدہ اپوزیشن کا وفد بھی متحدہ کے قیادت سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد میں اسد عمر، علی زیدی اور پرویز خٹک نے ملاقات کی۔جس کے بعد پی ڈی ایم کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات شروع کر دی ہے، پی ڈی ایم کے وفد میں مرتضیٰ وہاب اور سردار ایاز صادق، خواجہ آصف اور اختر مینگل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے بڑی مشکل حل کردی، صارفین کیلئے زبرست سہولت پر کام شروع