کسٹمز کی کارروائی، بھاری مالیت کے موبائل فونز ، شراب کی سمگلنگ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئےبھاری مالیت کے موبائل فونز ، شراب کی سمگلنگ ناکام بنادی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کسٹمز نے ایک کروڑ کی بھاری مالیت کی سمگلنگ کو ناکام بنایا ۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق امارات ائر لائن کی پرواز EK 600 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہریار امجد بٹ نامی مسافرسے چیکنگ کرتے ہوئے 68 عدد آئی فون اور 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، مسافر سے 212 پیکٹ فوڈ سپلیمنٹ بھی برآمد ہوئیں۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ برآمد سامان کی کل مالیت 1،05،98،660 (ایک کروڑ پانچ لاکھ اٹھانوے ہزار پانچ سو ساٹھ )روپے ہے، سامان پر 7718780 ڈیوٹی ٹیکسز لاگو ہیں،ترجمان کے مطابق مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے، عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔