(24 نیوز )برکتوں ، سعادتوں اور رحمتوں کا مہینہ مسلمانوں سے جدا ہونے کو ہے ، پاکستان بھر میں مسلمانوں نے آخری روزے کا اہتمام کیا، جس کے لیے مختلف شہروں میں سحر و افطار کے اوقات کچھ یوں ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سحری کا انتہائے وقت صبح 4 بجکر1منٹ ہے جبکہ افطار کا وقت شام 6 بجکر 44 منٹ ہے.
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج سحری کا انتہائے وقت صبح 4 بجکر1 منٹ جبکہ افطار شام 6 بجکر 36 منٹ پر ہو گا.
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انتہائے سحر صبح4 بجکر44 اور افطار شام 6 بجکر58منٹ پر ہے ۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی بات کی جائے تو پشاور کے باسی صبح 4 بجکر6منٹ پر روزہ رکھیں گے اور شام 6 بجکر 50 منٹ پر افطار کریں گے۔
معدنیات سے بھرپور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی بات کی جائے تو وہاں انتہائے سحر صبح4بجکر33منٹ اور افطار کا وقت شام 7بجکر5 منٹ ہے ۔
پنجاب کے دیگر بڑے شہروں کی بات کی جائے تو ملتان میں انتہائے سحر صبح 4 بجکر16 منٹ اور افطار کا وقت شام 6 بجکر46 منٹ ہے، اسی طرح سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں انتہائے سحر صبح 4 بجکر38 منٹ اور افطار شام 6 بجکر53 منٹ ہے ، گلگت میں انتہائے سحر 3 بجکر50منٹ اور افطار 6بجکر 42 منٹ ہے ۔
دیگر شہروں کے باسی اپنے مقامی وقت کے مطابق سحری اور افطار کا اہتمام کریں ۔