(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈشاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کر لیں،وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے۔
شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوکر شاداب خان کا 100 واں شکار بنے۔اس میچ میں شاداب نے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار جاوید شیخ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی