جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کے ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تین شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبوری ضمانت مسترد کر دی۔