اگلے چار روز تک بارشوں کا امکان

Mar 28, 2023 | 10:35:AM

(کومل اسلم، عثمان ارشد) ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔

 ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے اگلے چار روز مزید بارشوں کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات  کے مطابق  بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں دیر،سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں  بھی طغیانی ہوسکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر،مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: اسد عمر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

جبکہ دوسری جانب شہر لاہورمیں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا، ملے جلے موسم کی رت لاہور شہر میں چھا گئی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور میں درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکاررڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم  درجہ حرارت16 ،زیادہ سےزیادہ 29ڈگری جانے کا امکان ہے۔  

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 190ریکارڈ کی گئی ہے۔  سیدمراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح442ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح326 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 235ریکارڈ کی گئی ہے۔        

مزیدخبریں