ذائقے دار چکن پکوڑے کی ترکیب , جو کھائے کھاتا رہ جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آلو کے پکوڑے کھاتے کھاتے تھک گئے ہیں تو ذائقہ بدلیں، بنائیں چکن کے پکوڑے وہ بھی باآسانی سے۔
چکن کے کباب اور تکے تو بہت کھاتے ہوں گے، چکن کے ذرا پکوڑے بھی آزما کر دیکھیں۔ یہ اتنے کرسپی بنتے ہیں جیسے کہ آپ ڈرم اسٹک کھا رہے ہوں۔
ترکیب:
چکن کو اچھی طرح دھو لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں پھر اس میں ہلدی، نمک، پسی کالی مرچ، پسی لال مرچ، دہی اور لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مصالحہ بناکر لگائیں اور ایک گھنٹے کے لیے ڈھک دیں۔
پیالے میں بیسن، کٹی ہوئی پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، کٹی ہوئی لال مرچ، پسی کالی مرچ، تھوڑا سا انار دانہ، چٹکی بھر ہلدی، پسا ہوا دھنیا، ایک چمچ سرکہ اور ایک گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح بیسن کو گھول لیں۔ مصالحہ لگی ہوئی چکن کو بیسن میں ڈال کر دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ لیجیے تیار ہیں چکن کے گرما گرم پکوڑے۔
چکن کو لازمی مصالحہ لگا کر ایک گھنٹہ رکھیں تاکہ مصالحہ گوشت کے اندر تک چلا جائے۔ بیسن کو گھولنے کے بعد کچھ دیر چھوڑ دیں، اس کے بعد چکن کو بیسن میں ڈال کر دس منٹ چھوڑ دیں تاکہ مصالحے اچھی طرح ایک دوسرے میں مل جائیں۔
ڈیپ فرائی کرنے کے بعد آپ اس کا اضافی آئل جذب کرلیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔