(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کا ذمے دار خود کو قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں محمد حارث نے کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا، اس سب کا ذمے دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔
محمد حارث کا مزید کہنا تھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے، نوجوان بیٹر نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی 20 میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی، تین میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کے نام رہے تھے۔