برائلر گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) شہرمیں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
مرغی کا گوشت 12 روپے سستا ہو گیا ،مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 470 روپےفی کلومقرر کی گئی ہے۔زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 305 روپےفی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 313 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ، جس کے بعد فارمی انڈے 252 روپےفی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔جبکہ انڈوں کی پیٹی 7440 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔