عید کے بعد گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Mar 28, 2023 | 13:25:PM

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، عید کے بعد گورنر ہاؤس سندھ (کراچی) میں آئی ٹی کے کورسسز کروائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں بزنس روڈ کی فوڈ سٹریٹ پر قائم نجی ریسٹورنٹ میں سحری کرنے کیلئے اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ سحری کیلئے پہنچے تو وہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسسز کرانے کا اعلان کیا۔سندھ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں آئی ٹی کورسسز کروائے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے 50 ہزار افراد کو آئی ٹی کورسسز کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں خواتین کو کورسسز کروائے جائیں گے۔ 

مزید پڑھیں: سابق امریکی نیوی اہلکار نے 100 دن زیرِ آب رہ کر تحقیق کرنے کا اعلان کر دیا

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عید کے بعد گورنر ہاؤس میں 50 ہزار افراد کو آئی کورسسز کروائے جائیں گے جن کی بدولت لوگ موبائل فون پر کام کر کے پیسے کما سکیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جاتا ہوں سوشل میڈیا کے ذریعے بتاتا ہوں تاکہ لوگ مجھ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مہنگائی، سٹریٹ کرائم سے پریشان ہیں، باغات کے مالک مہنگے داموں فروٹ بیچ رہے ہیں میں ان سے بھی بات کروں گا اور لوگوں کو درپیش مسائل پر میں نے خود بھی سندھ حکومت کو خط لکھا ہے۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دو بار سندھ حکومت کو حط لکھ چکا ہوں کہ  لوگوں کے گھروں میں پانی تک نہیں آ رہا جس کے باعث لوگ بہت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی کے مشہور بزنس روڈ پر واقع مشہور و معروف دھاگا کباب اور نہاری سے سحری کرنے کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے جبکہ لوگوں نے بھی ان کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔

مزیدخبریں