کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے گا: وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تیز گیند باز اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پنجاب بھر سے ملک کے نامور کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ان سے ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مشیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں، میرے دفتر کے دروازے ہر وقت تمام کھلاڑیوں کیلئے کھلے ہیں۔
مزید پرھیں: احسان اللہ کا باؤنسر، افغان بیٹر زخمی
قومی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجود کھیلوں کی سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے گا، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ محنت اور جذبے سے کھیلوں کا حصہ بنیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ، نیوٹریشن، کنڈیشننگ سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی اور ان کی کوچنگ کیلئے غیر ملکی کوچز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے مقصد پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں خود ایک سپورٹس میں ہوں اس لئے میں چاہتا تھا کہ کھلاڑی کھل کر اپنے مسائل بیان کر سکیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کا عزم بھی کیا۔