شاہین شاہ اور نسیم شاہ کے بعد سپیڈ سٹار حارث رؤف بھی ڈی ایس پی بن گئے

Mar 28, 2023 | 16:39:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار حارث رؤف بھی ڈی ایس پی بن گئے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے آئی جی ڈاکٹر ناصر خان نے سپیڈ سٹار بالر کو اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا ہے۔ 

اس سے قبل بلوچستان پولیس نے قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ کو  اعزازی ڈی ایس پی بنایا تھا اور ان کے ساتھ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی کا رینک حاصل کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں