(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر اضافے سے 1957 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 600 روپے ہوگئی ، 10گرام سونا 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 268 روپے کا ہوگیا ہے ، چاندی کی بات کی جائے تو فی تولہ چاندی کی قیمت 2250 روپے پر ہی برقرار ہے ۔