حکومت کا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے بجلی 6 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا )وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔
نیپرا کو موصول ہونے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی 2سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی جائے ، ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی ۔
حکومت کی جانب سے درخواست میں بجلی مہنگی کرنے کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے کہ بجلی کی اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقراررکھنے کے لئے کیا گیا ہے ، اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔