چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے متعلق قانون کا مسودہ منظور

Mar 28, 2023 | 19:18:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس  میں سپریم کورٹ ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس سے بیوروکریسی کو باہر جانے کا بول دیا گیا، بیورو کریسی کے جانے کے بعد اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیر قانون کی طرف سے ایجنڈے پر بریفنگ دی جا رہی ہے، وفاقی کابینہ نے سو موٹو کے حوالے سے قانون کا مسعودے کی منظوری دے دی، نئے مجوزہ قانون کے مطابق سو موٹو کا اختیار چیف جسٹس کے بجائے کمیٹی کے پاس ہو گا ، سو موٹو پر اپیل کا حق بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بل کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ چیف جسٹس کے بجائے سپریم کورٹ کے 3سینئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کریں گے، از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق دینے کی تجویز  پیش کی گئی ہے ، اپیل دائر ہونے کے 14روز کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنی ہوگی۔ 

مزیدخبریں