کیا روزے کی حالت میں دانت برش کر سکتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کیا روزے کی حالت میں دانتوں کو برش کرنا، روزے کو توڑ دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے رمضان سپیشل میں حافظ علی عثمان اور مفتی حسن نے سحری کے بعد دانتوں کو برش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی بہت سی چیزیں جو روزہ خراب کر دیتی ہیں ، جیسے آپ ٹوتھ پیسٹ نہیں کرسکتے ،لیکن مسواک کرسکتے ہیں"۔
میزبا ن کے ایک سوال کے جواب میں مفتی حسن کا کہنا تھا کہ" خالی ٹوتھ برش آپ کرسکتے ہیں، لیکن ٹوتھ پیسٹ نہیں "۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "روزے کے اصول ہیں کہ حلق سے نیچے کوئی چیز نہ جائے لیکن ٹوتھ پیسٹ کی تحقیق ہے کہ اس میں کچھ ایسے اجزاء جو حلق تک آتے ہیں، تومقصد برش نہیں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ہے"۔
کیا ہم روزے کی حالت میں دانت برش کر سکتے ہیں؟ وی نیوز کے رمضان اسپیشل میں حافظ علی عثمانی اور مفتی حسن عثمانی سے جانیں۔#WERamzan #Islam #WENews
— WE News (@WENewsPk) March 28, 2023
مکمل ویڈیو:https://t.co/yKaSaBIiE5 pic.twitter.com/Rm3s5pqSvN