قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا :ترجمان پی ڈی ایم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگایا جا سکتا ،پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کرنا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ آئین کا خالق ہے ،تمام ادارے عدلیہ سمیت پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے ،پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتاہے جس کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا ، پارلیمنٹ جب بھی ضرورت محسوس کرے قانون سازی ان کا استحقاق ہے ،پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے ،جس ادارے نے ملک کو آئین دیا ہے تمام اداروں کا اس کے سامنے سرنگوں ہونا ضروری ہے ۔