”پنجاب کے طاقت ور ترین انسان “ہونے کا الزام ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد کے سنسنی خیزانکشافات 

Mar 28, 2023 | 22:47:PM
”پنجاب کے طاقت ور ترین انسان “ہونے کا الزام ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد کے سنسنی خیزانکشافات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )دور حکومت میں پنجاب کے وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس رہنے والے علی افضل ساہی پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ پنجاب کے سب سے طاقت ور ترین انسان ہیں کوئی چیف منسٹر کو تو انکار کر سکتا ہے علی ساہی کو نہیں کر سکتا، اسی الزام کا جواب دینے کیلئے سابق صوبائی منسٹر اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد علی ساہی نے سینئر صحافی منصور علی خان کے پروگرام میں شرکت کی اور سخت سوالات کا جواب اور تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور علی خان کے یوٹیوب پروگرام میں علی ساہی نے شرکت کی اور کہا کہ پلان ترتیب دیا گیاکہ پہلے مجھ پر الزام عائد کیئے جائیں اس کے بعد ایک باقائدہ مہم لانچ کی گئی اور مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
 میزبان منصور علی خان نے کہا کہ لیکن اس الزام کی ایک وجہ بھی تو ہے اور وہ وجہ آپ کی شادی ہے جو کہ حاضر چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ کی بیٹی کے ساتھ ہوئی ہے ؟منصور علی خان نے سوال کیا کہ آپ جولائی میں پہلی بار ضمنی الیکشن لڑتے ہیں اور پہلی بار ہی جیت کر اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں اور پھر پہلی بار میں ہی آپ کو صوبائی وزارت دے دی جاتی ہے؟ یہ سب کیسے ممکن ہوا؟
علی ساہی نے کہا کہ میں پہلا بندہ نہیں ہوں جسے پہلی بار ہی جیتنے پر منسٹری مل گئی مجھ سے پہلے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 13 سے 14 لوگوں کو پہلی بار ہی الیکشن جیتنے پر وزارتیں دی تھیں، علی زیدی اور فیصل واوڈا کو وفاق میں بھی وزارتیں ملیں ، خرم ورک صاحب میرے ساتھ جیت کر آئے اور انہیں وزارت دی گئی ۔ 
میزبان نے سوال اٹھایا کہ آپ کی عمر کیا ہے جس پر علی ساہی نے جواب دیا کہ میں 30 برس کا ہوں ، میزبان نے دوبارہ سوال کیا کہ ایسا کوئی منسٹر بتا دیں جسے 30 برس میں وزارت دی گئی ہو؟، علی ساہی نے جواب دیا کہ سرگودھا سے عامر سلطان چیمہ کے بیٹے منیب سلطان چیمہ صاحب کو 30 برس کی عمر میں وزارت دی گئی تھی ، علی ساہی نے انکشاف کیا کہ صرف 30 برس ہی نہیں بلکہ 26 سال کی عمر میں بھی لوگوں کو وزارتیں دی گئیں ، جن میں سے ایک ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر احسن بریال صاحب بھی ہیں جن کی عمر 26برس اور ان کا عہدہ ایک وزیر کے برابر ہے ۔