(ویب ڈیسک) پاکستانی دوسالہ ڈومیسٹیک فضائی آپریشن کے بعد ائیر سیال کل سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرےگی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک اور نجی ایئر لائن ایئر سیال بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے, علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے پہلی پرواز روانہ کرے گی ،جس میں بشمول 160 عمرہ زائرین موجود ہونگے,جبکہ پرواز کی روانگی سے قبل افتتاحی تقریب علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمنعقد کی جائے گی ۔
سعودی عرب آپریشن کے لیے ائر بس 320 طیاروں کا استعمال کیا جائے گا ،30 مارچ سے اسلام سے جدہ براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں کراچی،سیالکوٹ اور پشاور سیکٹر کی پروازیں شروع کی جائیگی ۔ترجمان ائیر سیال کے مطابق ماہانہ 68 پروازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آپریٹ کی جائینگی اور نئے روٹس میں مدینہ،ریاض،دمام،دبئی،ابودابی،شارجہ اور مسقط شامل ہے۔