(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان میں سحری کے وقت اٹھنےکے حوالے سے اپنے جذبات کا کھل کے اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف خوبرو اداکارہ علیزے شاہ جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نت نئے انداز میں تصاویر انسٹا گرام اور دیگر پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں،اسی حوالے سے اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ" وہ کافی خوش نظرآرہی ہیں اور گھر کی کرسی پر کافی سیریس انداز میں بیٹھی ہوئی ہیں"۔
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے رمضان کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کر کے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔اداکارہ نے لکھا کہ" رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا صبح سویرے ڈھول بجا کر شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے"۔ علیزے شاہ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر دوستوں اور فالوورز کی جانب سے کافی توجہ حاصل کی۔
یادرہے کہ گزشتہ ہفتے علیزے شاہ نے ہسپتال میں بیمار ہونے کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ فوڈ پوائیزنگ (Food poisoning) کا شکار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اپنی سٹوری میں مداحوں سے صحت یابی کی دعا کے لئے درخواست بھی کی تھی۔