سیلاب متاثرین کی بحالی،سرگرمیاں کہاں تک  پہنچی،وزیر اعظم نےاجلاس بلا لیا

Mar 28, 2023 | 23:40:PM

(24نیوز)سیلاب متاثرین کی بحالی امدادی سرگرمیاں کہاں تک  پہنچی،وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیر اعظم نےوفاقی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا،اجلاس صبح ساڑے 10بجے نیو سندھ سیکرٹریٹ میں ہوگا ،اجلاس ساتویں فلور پر کابینہ  روم میں ہوگا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کریں گے،اجلاس میں وفاقی وزیر نوید قمر رہاض پیزادہ، شازیہ عطا مری، سید قائم علی شاہ،سید ناصر حسین شاہ، منظور حسین وسان شرکت کریں گے۔ 
چیف سیکرٹری سندھ ،سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری بحالی، ڈی جی صوبائی ڈزاسٹر مئنیجمینٹ اتھارٹی و دیگر افسران شرکت کریں گے،ڈویزنل کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ 
اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی انفرااسٹرکچر کی صورتحال پر غور ہوگا،زرعی اجناس کی اگائی فصلوں کی پیدوار پر بھی بریفنگ دی جائے گی،وفاقی رابطہ کمیٹی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

مزیدخبریں