بھارتی کرکٹرز کی شاندار فٹنس کی وجہ ویرات کوہلی ہیں: کیون پیٹرسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ویرات نے ایک اہم چیز جو ہندوستانی کرکٹ کے لیے کی ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرز کو ایتھلیٹس بنادیا ہے اور وہ فٹنس کے حوالے سے صرف باتیں نہیں کرتے کام کرتے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے ایک انٹرویومیں سابق انگلش بلے باز نے کہا کہ ویرات کوہلی کی فٹنس بھارتی ٹیم کے کرکٹرز کے لیے مثال ہے جس سے وہ سبق حاصل کرسکتے ہیں، ویرات کو کرکٹ کی تاریخ میں بہترین فنشرز کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو اننگز کو مکمل کرتے ہیں، کوہلی حالیہ دور کے بہترین فنشرز میں سے ایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی فٹبالر کی نمازِ تراویح کی امامت کرنے کی ویڈیو وائرل
کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ ویرات نے ایک اہم چیز جو ہندوستانی کرکٹ کے لیے کی ہے وہ یہ کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرز کو ایتھلیٹس بنادیا ہے، اور وہ فٹنس کے حوالے سے صرف باتیں نہیں کرتے، اس پر کام بھی کرتے ہیں، جب کوہلی وکٹوں کے درمیان دوڑ رہا ہوتا ہے تو اس کا عزم اور ہمت نظر آتی ہے، نظر آرہا ہوتا ہے کہ وہ اپنا 100 فیصد دے رہا ہے، وہ بہترین بننا چاہتا ہے، یہ سب سٹیڈیم کے باہر سے شروع ہوتا ہے، کرکٹر کیسی ڈائیٹ لے رہا ہے، جم میں کتنی انرجی کے ساتھ ورک آؤٹ کررہا ہے۔
کیون پیٹرسن نے سابق بھارتی کپتان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی لیے جو کھلاڑی کوہلی کے ساتھ کھیلتے ہیں یا اسے فالو کرتے ہیں وہ اسی کی طرح بننا چاہتے ہیں اسی لیے فٹنس پر کام کرتے ہیں، تو بھارتی ٹیم میں جو تبدیلی ہے وہ کوہلی کی وجہ سے ہی ہے۔