(ملک اشرف ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کیخلاف خط پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑراور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط بارے تبادلہ خیال ہوگا ،وزیر اعظم چیف جسٹس پاکستان کو نظام عدل میں بہتری لانے کے متعلق تجاویز بھی دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : آج کے سحر وافطار