ماسکو کنسرٹ حملہ: 140افراد ہلاک، 95 سے زائد لاپتہ

Mar 28, 2024 | 08:48:AM
روسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے سٹی ہال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 140 ہوگئی جبکہ 95 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے سٹی ہال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 140 ہوگئی جبکہ 95 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کے لاپتہ ہونے کی اپیلوں کی بنیاد پر ایمرجنسی سروس کی ترتیب دی گئی فہرست میں 95 سے زائد افراد کا سراغ تاحال نہیں مل سکا ہے۔  اس فہرست میں وہ نام شامل ہیں جن تک ان کے رشتہ داروں کی دہشت گردوں کے حملے کے بعد اب تک رسائی نہیں ہوئی جبکہ ان کے نام زخمیوں یا ہلاک افراد کی فہرست میں نہیں ہیں۔ ان میں چند افراد جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن تاحال ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

دوسری جانب روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حملہ 4 شوٹرز نے آٹومیٹک ہتھیار کلاشنکوف کا استعمال کرتے ہوئے کیا اور جائے وقوع پر 500 سے زائد خول ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے خط پر شہباز شریف کاآج چیف جسٹس سے ملاقات کا فیصلہ

خبررساں ادارے نے بتایا کہ ماسکو میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے وقت موسیقی کے پروگرام میں 6 ہزار 200 افراد موجود تھے اور عمارت کی چھت گرنے سے قبل  وہاں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔

ماسکو حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہریوں کی جانب سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور جانی نقصان کی مصدقہ اور حتمی فہرست کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے نام لے کر پوچھ رہے ہیں کیا فہرست میں یہ نام موجود ہے۔