(24 نیوز)شہید قوال امجد صابری کی اہلیہ کہتی ہیں کہ شوہر بےمثال تھے بہت اچھے اخلاق کے مالک تھے۔
امجد صابری کی فیملی نے 24 نیوز کی رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کی ۔امجد صابری کی اہلیہ نادیہ صابری نے کہا ہے کہ وہ ایک شفیق باپ تھے۔ بچوں کے ساتھ بچوں جیسا اور دوستانہ رویہ رکھتے تھے۔ جتنا بھی وقت ہوتا تھا وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارتے تھے۔ اللہ نے ہمارا ایک خوشیاں بھرا ساتھ رکھا، وہ جتنا بھی وقت گزار کرگئے ہمارے ساتھ بہت اچھا گئے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔ امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔
محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔