9 مئی واقعات میں ضمانت پر رہائی پانیوالے 8 ملزمان دوبارہ گرفتار
پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 8 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔ڈی سی راولپنڈی نے حراست میں لیا ۔
ضرورپڑھیں:پاک ایران گیس منصوبے کی مخالفت،امریکا چاہتا کیا ہے؟
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔9 مئی واقعات میں ملوث پانچ ملزمان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ۔سپریم کورٹ کے مطابق تمام پانچ ملزمان کی پچاس پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے،ملزمان کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے،ملزمان پر الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔
سپریم کورٹ کے تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ تورپھوڑ واقعات میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوسکا،توڑپھوڑ میں ملزمان کا کردار مزید تحقیق طلب ہے،ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کرکے ہی ملزمان کی ذمہ داری کا تعین کر سکتی ہے،بادی النظر میں ایسے شواہد نہیں کہ ملزمان کو غیر معینہ مدت تک تحویل میں رکھا جا سکے،
درخواست گزار ملزمان پہلے ہی گزشتہ سال 10 مئی سے گرفتار ہیں، ملزمان اویس، سیف اللہ، نصراللہ، کامران اور وقاص پر حمزہ کیمپ حملے سمیت توڑپھوڑ کا الزام ہے۔