سندھ: سینیٹ کی 12 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مقابلہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عاجز جمالی)سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 6 اور ایم کیو ایم کے ایک امیدوار کی کامیابی یقینی ہے،ایم کیو ایم کا حامی فیصل واوڈا جنرل نشستوں پر امیدوار ہے،پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کاظم شاہ، اشرف جتوئی مسرور احسن شامل ہیں۔
ندیم بھٹو سرفراز راجڑ اور دوست علی جیسر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پی پی کے ضمیر گھمرو اور سرمد علی امیدوار قرار پائے،خواتین کی نشستوں پر قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی پی پی امیدوار ہیں۔
اقلیتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے پونجو مل بھیل امیدوار ہیں،آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم کے ووٹ ملنے کے باوجود مزید ووٹوں کی ضرورت پڑے گی،فیصل واوڈا نے مزید ووٹوں کیلئے پیپلز پارٹی سے مدد طلب کی ہے،سینیٹ کیلئے انتخاب 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں ہوگا۔
سندھ اسمبلی کا ایوان یکم اپریل کو الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔