(انوشہ جعفری) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی. گرفتار ملزمان میں محمد ریاض اور فیض اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز،آج دوبارہ معائنہ ہو گا
چھاپے کے دوران ملزم سے 17690 امریکی ڈالر، 800 کینڈین ڈالر، 560 برطانوی پاونڈ، 900 سعودی ریال، 560 چائینیز یوآن اور 21 لاکھ 61 ہزار سے زائد پاکستانی روپے اور موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔