(24 نیوز)رمضان کے مہینے میں ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا اور اس نے بلا کسی عذر کے وہ روزہ توڑ دیا تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟
رمضان المبارک میں ہرمسلمان مرد اور عورت پر روزے رکھنے فرض ہیں ۔اگر روزے کے دوران کوئی شخص غلطی سے کچھ کھا لیتا ہے یا کوئی ایسا عمل کر لیتا ہے کہ اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے تو ایسے میں وہ کیا کرے؟
رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے کے بعد بلا کسی عذر کے اس کو توڑ دینے سے اس ایک روزے کے بدلے مسلسل 60 روزے رکھنے ہوں گے۔
اگر کسی نے لگاتار 59 روزے رکھ لیے اور کسی وجہ سے صرف ایک روزہ نہیں رکھ سکا تو اس کو نئے سرے سے دوبارہ مسلسل 60 روزے رکھنے ہوں گے۔