وفاقی وزیر داخلہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے،پشاور پہنچنے پرکمانڈنٹ ایف سی نے ائیرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوامیں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلی' آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،محسن نقوی سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کریں گے، ایف سی ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے۔
پشاور ائیر پورٹ پر سی سی پی او پشاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔