(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 9مئی سے لیکر 9فروری تک ملک میں ڈراما رچایا گیا،ایک سزا یافتہ مجرم کو لندن سے بلاکر ریڈ کارپٹ پروٹوکول دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور انکے خانوادوں کے تمنا کیسز ختم کئے گئے،ججز پر دباؤ سے متعلق پاکستان کی تمام بارز نے مراسلے لکھے ہیں،نظام عدل اگر ختم ہوا تو ریاست نہیں چل سکتی،6ججز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دلیری کا مظاہرہ کیا ہے،وکلاء ایسی تحریک چلائیں گے کہ مشرف جیسے مکے دکھانے والے بھی خس وخاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔
سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے بیانیہ کو 6ججز کے لیٹر نے ثابت کر دیا،8فروری کو عوام نے دو ٹوک فیصلہ دیا کہ عمران خان غدار اور باغی نہیں،راولپنڈی کی طرح اسلام اباد اور لاہور میں بھی ساری سیٹیں پی ٹی آئی جیتی ہے،لاہور سے ہارے شخص کو وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے کپتان کا نام فائنل