(آزاد نہڑیو)قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کی مناسبت سے سندھ سرکار نے 4اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ جمعرات کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ،سکول کالجز اور جامعات میں عام تعطیل ہوگی ،بلدیاتی کاونسلز اور اتھارٹی میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔
واضح رہے کہ سندھ سرکار نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے بھی تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے، پیر کے روز مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو عام تعطیل ہوگی ،تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی ہوگی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ۔
یہ بھی پڑھیں : نئے کپتان کا نام فائنل