(اشرف خان ) ملکی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، ایک ہفتے میں ملکی ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے علامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی ذخائر 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھ کر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگئے جبکہ ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 3کروڑ ڈالر ہو گئے،جو ملکی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عام تعطیل کا اعلان