سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی: وزیر داخلہ

Mar 28, 2024 | 21:46:PM
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی: وزیر داخلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پر ہے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیٹا سنٹر، کرائم سین یونٹ، سی آئی اے یونٹ اور دیگر شعبوں کا وزٹ کیا، ان کی زیر صدارت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر، انسپکٹرجنرل پولیس اختر حیات گنڈاپور اور سی ٹی ڈی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار پک اپ گہری کھائی جا گری، ایک ہی خاندان کے کتنے افراد جاں بحق ؟ افسوسناک خبر آگئی

اجلاس میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے ادارے کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بارے بریفنگ دی، اجلاس میں سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعدادکار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی، خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پر ہے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سائبر سیل کو وسعت دی جائے گی اور ہر ممکن معاونت کریں گے، ڈیٹا شئیرنگ کا مؤثر میکنزم بنایا جائے گا، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کا ادارہ مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے، قوم کو اپنے بہادر  سپوتوں پر ناز ہے۔