ججز کے معاملے پر پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) ججز کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھنےکا فیصلہ کر لیا۔
ججز کے معاملے پر تحریک انصاف چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھے گی، خط میں 6 ججز کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے 2 ججز کے استعفے کا حوالہ بھی شامل ہوگا، بانی چئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہدایات دیدیں، کل کور کمیٹی کے باضابطہ اجلاس میں معاملہ رکھا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:ججز کے خط پر فل کورٹ اجلاس، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے باہر ہر روز احتجاج کی تجویز بھی کور کمیٹی میں رکھی جائے گی، احتجاج دن 11 بجے کرنے کی تجویز کور کمیٹی کے سامنے رکھی جائے گی، تاہم تمام تر اہم فیصلے کل کورکمیٹی کرے گی۔