بجلی فی یونٹ 2 روپے 85 پیسے مہنگی،صارفین سے آئندہ ماہ 125 ارب روپے اضافی وصول کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نئی حکومت سے مہنگائی میں کمی کی آس لگائے شہریوں کو بڑا جھٹکا ملا ہے ، حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 85 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی صارفین سے آئندہ ماہ سے125ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئندہ ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت85.2 ارب روپے کی اضافی وصولیاں شروع ہوں گی، نیپرا نےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی2.75روپےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی،رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں اپریل سے شروع کی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی4.99روپےمہنگی کرنے کا فیصلہ بھی محفوظ کررکھا ہے،ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں اپریل کے بجلی بلز میں کی جائیں گی ،
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا من وعن اضافے کی منظوری کا بوجھ 40ارب روپے بنےگا ،مارچ میں 2سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی وصولیوں کی مدت پوری ہوجائے گی ، اس وقت صارفین دو سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےتحت 4.43روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں ،آئندہ ماہ سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جائے گا ،مارچ کے مقابلے اپریل میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4.43 کی بجائے 2.75 روپے فی یونٹ ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی چوری روکنے پر ملازمین کیلئے انعام کااعلان