خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،11خوارج ہلاک

Mar 28, 2025 | 00:17:AM
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،11خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11خوارج مارے گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن میں 5خوارج واصل جہنم ہوئے۔میر علی میں دوسری کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 3خوارج ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2خوارج اپنے انجام کو پہنچ گئے،جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن میں ایک خارجی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔