دنیا کی ہر کامیابی عارضی،قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں،طارق فضل چودھری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ دنیا کی ہر کامیابی عارضی ہے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔ لیلتہ القدر کی اس بابرکت رات ہم عہد کریں کہ ہم ہر قسم کی تقسیم سے بالا تر ہوکر اتحادو یک جہتی کا راستہ اختیار کریں گے ۔ جمعرات کو وہ جشن نزول قرآن کے سلسلے میں منعقدہ فیصل مسجد میں اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے ترکیہ کے سفیر کی جانب سے 16 ویں صدی میں ہاتھ سے لکھا ہوا قران حکیم کا نادر نسخہ پاکستان کو عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کی یہ برکات ہیں کہ 100سے زائد حفاظ بچے بھی اس تقریب میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا ہر شخص اس وقت کامیابی حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہے اصل کامیابی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور کارو معاملات میں آگے بڑھنے کے لیے اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ یہ دنیا عارضی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے کہا کہ آپ جب وزیر نہیں تھے تب بھی ویسے تھے جب وزیر ہیں تب بھی ویسے ہیں تو میں نے کہا جس انسان کو یہ سمجھ آ جائے کہ دنیا کا کوئی عہدہ اور منصب ہمیشہ کے لیے نہیں ہے وہ عارضی ہے چاہے آپ سرکاری، یا چ سیاسی منصب پہ ہوں یہ عارضی دنیا ہے اور یہ چند دن کی ہے اور ایک ایک عمل کا جو حساب ہے وہ آپ نے آگے دینا ہے ۔جو آخرت میں کامیاب ہوا وہ سب سے کامیاب انسان ہوگا ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سازشوں کے ہشکار ہیں ۔ اس اجتماع سے پیغام پوری دنیا میں جائے گا۔ الحمدللہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اللہ تعالی نے ہمیں ہر نعمت عطا فرمائی آج پاکستان کے سب سے بڑے اس روحانی دینی اجتماع خیرو چرکت کا مرکز ہے۔ یہاں سے پورے پاکستان میں جو پیغام جانا چاہیے وہ اتحاد اور اتفاق وہ محبت کا ہے ۔ ہم کئی لسانی، صوبائیت اور فرقہ واریت میں بٹے ہوئے ہیں نفرتوں کو ختم کر کے ایک قوم کے طور پہ ابھریں اللہ تعالی نے ہمیں ایمان کی دولت عطا فرمائی ہے۔ اس فورم سے ہم عہد کریں کہ ہم ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضرور سوچا کریں کہ پوری دنیا میں آج اگر ہم مسائل اور دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ فلسطین افغانستان اور عراق کے حالات دیکھ لیں۔ اس لیے ہمیں مل جل کے اپنے اس وطن عزیز کی سرحدوں اور اندرونی امن کی حفاظت کرنی ہے اور ایک قوم کی طرح مسلم امہ کی طرح رہنا ہے اور میں اخری بات جو ہے وہ دوبارہ جو انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے سفیر نے مجھے یہ کہا ہے کہ اگرپاکستان اور ترکیہ اکٹھے ہوں تو اللہ تعالی کی ذات مسلمانوں کو وہ عزت اور وہ منزل عطا فرمائیں گے جو ایک زمانے میں خلافت راشدہ میں اللہ تعالی کے فضل سے ہمیں حاصل تھی جب مسلمان پوری دنیا میں ترقی کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات ہمیں اپنے ان اسلاف کے نقش قدم پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور رمضان المبارک کی مقد س ساعتوں اور برکات کےصدقے ایک سچا اور کھڑا مسلمان بننے کی توفیق عطا فر مائے۔ اور سچا اور اس با برکت رات میں بننے والے اس ملک پاکستان پر بھی رحمتیں نازل فرمائے ۔