(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ۔خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔پاکستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔