چکوال: مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)چکوال میں موٹر وے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی۔
ایم ایس ٹراما سینٹر کلرکہار کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس حادثے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی، حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
مزید پڑھیں:مصر: آبدوز ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح ہلاک