(24 نیوز)یو اے ای کے مرکزی بینک نے اماراتی درھم کا سرکاری علامت (لوگو) جاری کیا ہے، نئے لوگو کا اجرا مرکزی بینک نے گلوبل فارن ایکسچینج چارٹر کے ساتھ مل کرکیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی علامت کو عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا ہے جو امارات کے عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے کرنسی کے ڈیجیٹل ورژن کے حوالے سے ’ڈیجیٹل درھم‘ بھی جاری کیے جاتے ہیں جن کے لیے بھی نیا لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری، بھارتی خاتون کا نام بھی شامل
درہم کی نئی علامت انگریزی حروف’ ڈی’ سے متاثر ہے اور اس میں دو اُفقی لکیریں ہیں جو مالی استحکام کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اس کا ڈیزائن امارات کے پرچم سے بھی متاثر ہے جو فخر اور لچک کی علامت ہے۔
سینٹرل بینک کا مزید کہنا ہے اماراتی ڈیجیٹل کرنسی سال رواں 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔