اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری،40 فلسطینی شہید

Mar 28, 2025 | 10:06:AM

(24 نیوز)اسرائیل کا جنگی جنون کم ہوا اور نہ غزہ میں ظلم وجبر کی داستان ختم ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید، 120 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے ہوگئے، حماس کے ترجمان عبداللطیف القنوعہ کو جبالیہ میں شہید کر دیا گیا۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سے اب تک 830 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 2 سو 8 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 9 سو 10 زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں دس ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دے ہوئے ہیں جو کہ شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں خوراک کی سپلائی بند ہونے سے لاکھوں بچے بھوک کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:سام سنگ گیلکسی ایس 25ایج کا ڈیزائن لیک،فون کب ریلیز ہوگا؟

مزیدخبریں