صدقہ فطر کس پر لازم ہے؟

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)صدقہ فطر یا فطرانہ کون سے شخص پر لازم ہے؟ تو علماکی طرف سے بھی تصدیق کردہ جواب یہ ہے کہ صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی رقم یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
یہ ہر مسلمان پر چاہے وہ آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، بالغ ہو یا نابالغ، اولاد کی طرف سے اس کے سرپرست اور والد وغیرہ کو صدقہ ٔ فطر ادا کرنا ہوگا،حتیٰ کہ وہ اپنے اس بچہ کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرے جو عیدالفطر کے دن صبح صادق سے چند لمحہ قبل ہی پیدا ہوا ہو ۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری،40 فلسطینی شہید