آئی ایم ایف سے منظوری، حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی

Mar 28, 2025 | 11:58:AM
آئی ایم ایف سے منظوری، حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71  پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی،حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کیلئےکرنےکی تجویز دی ہے جبکہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت اپریل تا جون کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔